ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منکی پٹن پنچایت کے لئے چار سال سے ہو رہا ہے الیکشن کا انتظار

منکی پٹن پنچایت کے لئے چار سال سے ہو رہا ہے الیکشن کا انتظار

Sat, 31 Aug 2024 19:10:11    S.O. News Service

منکی،  31 / اگست (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا میں سب سے بڑی گرام پنچایت کہلانے والی منکی گرام پنچایت کو ترقی دے کر پٹن پنچایت بنائے جانے کو پورے چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک اراکین اور صدر و نائب صدر کے لئے انتخاب نہیں ہوا ہے ۔ 
    
اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ منکی کے عوام کو اپنی پٹن پنچایت کے لئے نمائندے اور عہدے منتخب کرنے کا موقع نہیں ملا ہے اور گزشتہ چار سال سے یہاں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے انتظام چلایا جا رہا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ سال 2021 میں منکی چار گرام پنچایتوں میں سے دو گرام پنچایتوں کو ضم کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے  پٹن پنچایت تشکیل دی گئی تھی ۔ اس کے دوسرے سال میں وارڈوں کی تقسیم کا عمل شروع ہوا اور پوری پٹن پنچایت کو 20 وارڈوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پھر اس کے بعد ان وارڈوں کے لئے اراکین کے انتخاب کی نوبت چار سال گزرنے کے بعد بھی اب تک نہیں آئی ہے ۔ عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے اور انہیں اختیارات سونپنے کے بجائے صرف ایڈمنسٹریٹر کے سہارے ہی سارا نظام چلایا جا رہا ہے ۔


Share: